راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک اورمریض چل بسا،مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگی

بدھ 7 اکتوبر 2015 16:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک اورمریض چل بسا،مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج ڈینگی کا ساٹھ سالہ مریض اللہ دتہ ایج جان کی بازی ہارگیا ‘مریض کا تعلق مانسہرہ سے تھا اوراسے چند روز قبل ہسپتال لایا گیا تھا، ہولی فیملی ہسپتال میں اس وقت بھی ڈینگی کے ایک سو دس مریض زیرعلاج ہیں ‘ بے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کے ستراور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سولہ مریض اب تک لائے گئے ۔