غزہ کی ناکہ بندی سے مناسب طبی سہولتوں کی عدم دستیابی،سیکڑوں مریض زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار۔۔۔ غزہ میں فوجی کارروائی کےلئے تیاریاں مکمل ہیں، سربراہ اسرائیلی فوج

جمعرات 6 دسمبر 2007 11:13

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 دسمبر۔2007ء) اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کے نتیجہ میں سیکڑوں فلسطینی مناسب‌طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث زندگی اورموت کی کشمکش کاشکارہیں۔ ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ میں بڑی فوجی کارروائی کےلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پندرہ لاکھ آبادی کو بہترعلاج کیلئے اسرائیلی اسپتالوں میں جانا پڑتاتھا تاہم اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرہ کے بعد زندگی کی روزمرہ سہولتوں سمیت علاج معالجے کی سہولت بھی دستیاب نہیں رہی اور سیکڑوں مریض مناسب دوائیں اور علاج کی سہولتیں نہ ملنے پرزندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہیں۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل گیبی اشکینزی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ میں‌بڑی عسکری کارروائی کیلئے حکومتی احکامات کا انتظار ہے اور جب تک بڑی کارروائی کا حکم نہیں ملتا اس وقت تک راکٹ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف مختصر فضائی اور زمینی آپریشن جاری رہیں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے بیت اللحم کے پولیس سربراہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :