ایڈز کے بارے میں نوجوان نسل کو شعوردینا پڑھے لکھے طبقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈاکٹرظفرمعین

جمعرات 6 دسمبر 2007 12:19

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 06 دسمبر2007 ) منسٹری آف لیبر کے ڈائریکٹر جنرل پالیسی اینڈ پلاننگ ونگ ڈاکٹر ظفرمعین ناصر نے کہا ہے کہ ایڈز جیسی جان لیوا بیماری کے بارے میں نوجوان نسل کو شعوردینا معاشرے کے تمام پڑھے لکھے طبقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے جیسے نبھانے کے لیے ہمیں ہر سطح پر اپناکردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے یہ بات نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے تعاون سے محمد علی جناح یونیورسٹی کی سوسائٹی آف ہیومن ریسورس منیجمنٹ کے زیر اہتمام ایڈز کے خلاف عوامی شعور کی بیداری کے سلسلے میں منعقدہ ایک محفل مشاعرہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی مشاعرے میں ملک کے نامور شعراء کرام نے شرکت کی صدارت نامورشاعرنصرت زیدی نے کی مشاعرہ ہال کو ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں پوسٹروں اور پینافلیکس سے سجایاگیا تھا جن پر ایڈز سے بچاؤ کے حوالے سے بیداری شعور کا مواد درج تھا۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں ڈاکٹر ظفرمعین ناصر نے اعزازی شیلڈز دیں۔

متعلقہ عنوان :