بینائی سے آگاہی کا عالمی دن جمرات کو منا یا گیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کی آبادی کا 66 فیصد حصہ آنکھوں کی کمزوری کا شکار ہے، ماہرین چشم کہتے ہیں آنکھوں کی بیماریوں میں سے 80 فیصد کو باآسانی روکا جاسکتا ہے۔ بینائی سے آگاہی کا عالمی دن جمرات کو منا یا گیا آنکھ انسانی جسم کا اہم عضو ہے اور عالمی اداروں کے مطابق دنیا بھرمیں اٹھا رہ کروڑ افراد برو قت تشخیص نہ ہونے کے باعث نا بینا پن کی جانب جارہے جن کی تعداد 2020 تک 36 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

ماہرین چشم کے مطابق بڑھتی عمر،شو گر اور ویٹامن اے کی کمی بینائی کی کمزوری کی بڑی وجوہات ہیں۔ہرسال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو بینائی سے آگاہی کا دن منا یا جا تا ہے۔پاکستان میں 66فیصد لوگ مو تیا،6 فیصد کالے پانی اور 12 فیصد بینائی کی کمزوری کا شکار ہیں۔جو بتدریج نا بینا پن کی طرف جاتے ہیں۔ڈاکٹروں کا والدین کیلیے مشورہ ہے کہ وہ بچوں کی بینائی کے حوالے سے بے احتیاطی نہ برتیں۔ماہرین چشم کا کہنا ہے کہ ملک میں نا بینہ پن کی بنیادی وجہ آنکھوں کا مو تیہ ہے ہر فرد کو سال میں کم سے کم ایک بار آنکھوں کا معائنہ ضرور کرانا چاہیے۔