ایبولا وائرس سے متاثرہ نرس پالین کیفرکی کی لندن میں علیحدہ یونٹ میں داخل کروائے جانے کے بعدحالت تشویش ناک

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)ایبولا وائرس سے متاثرہ نرس کی حالت تشویش ناک گذشتہ سال سیئرالیون میں ایبولا وائرس سے متاثر ہونے والی سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی نرس پالین کیفرکی کی لندن میں علیحدہ یونٹ میں داخل کروائے جانے کے بعدحالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔این ایچ ایس گریٹر گلاسگو اینڈ کلائڈ نے تصدیق کی کہ پالین کیفرکی کے پہلی وبا سے بچ جانے کے بعد ان کے جسم میں سے وائرس ابھی بھی موجود ہے۔

ان کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان سے کسی دوسرے کو وائرس لگنے کا خطرہ نہیں 39 سالہ پالین کیفرکی کو لندن میں رائل فری ہسپتال کی علیحدہ وارڈ میں واپس لایا گیادسمبر 2014 میں وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انھوں نے تقریباً ایک ماہ کا عرصہ اس وارڈ میں گزارا تھا۔

(جاری ہے)

این ایچ ایس گریٹر گلاسگو اینڈ کلائڈ کے مطابق پالین کیفرکی کو بیماری سے متاثرہ یونٹ میں علاج کے بعد حالت خراب ہونے کے بعد گلاسگو میں کوئین ایلزبتھ یونیورسٹی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھااس کے بعد ان کی بیماری میں غیر معمولی مشکلات کی وجہ سے انھیں جمعے کو رائل فری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

این ایچ ایس جی جی سی کی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ایمیلیا کرائٹن کے مطابق پالین کی حالت میں خرابی کی وجہ ان کا ماضی میں ایبولا وائرس سے متاثر ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ دوسرے لوگوں کا اس وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت کم ہے۔ عام طریقہ کار کے مطابق ہم نے پالین کے کچھ قریبی لوگوں سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس وائرس کے حوالے سے ان کا بھی معائنہ کیا جا سکے۔