اٹک شہر اور گردو نواح میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 12 اکتوبر 2015 12:01

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) اٹک شہر اور گردو نواح میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیاعوام اور طالب علموں میں خوف و حراس درجنوں افراد ڈینگی وائرس سے متاثر تفصیلات کے مطابق اٹک شہر اور ملحقہ دیہاتوں میں ڈینگی وائرس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس وقت تقریباََ 86کے قریب افراد کو ڈینگی وائرس ہو چکا ہے کئی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور کئی افراد کو ضلع بھر کی مختلف ہسپتالوں میں داخل کر ادیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی ہے ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے عملی قدم نہیں اُٹھایا واک اور خبروں کے ذریعے پبلک سٹی کی گئی اس وقت درجنوں افراد ڈینگی وائر س میں مبتلا ہو چکے ہیں لیاقت علی، شازیہ، ارسلان سکنہ ساماں،مصباح سکنہ محلہ شاہ فیصل آباد، فہمیدہ بی بی محلہ مہر پورہ ، نزاکت سکنہ ملاں منصور، سعید ہ بی بی اٹک شہر ، عمر عبدالرحمن ، عقیل احمد ملاں ،محمد صدیق جلالیہ ، عثمان علی ملاں منصور ،محمد حفیظ بوٹا ،نوید اختر اٹک شہر، محمد ارشد ڈھوک فتح ، ہمایوں حمید اٹک شہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں زیر علاج ہیں اس کے علاوہ تحصیل ہسپتالوں میں بھی مریض علاج کے لیے آرہے ہیں لوگوں اور طالب علموں میں خوف و حراس پیدا ہو گیا ہے ضلع بھر میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے اٹک شہر کی مختلف گلیوں میں پانی کھڑا ہو اہے شکردرہ گاوٴں میں بھی گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گٹروں کا گندا پانی کھڑاہو ا ہے جس کی وجہ سے زہریلے مچھر پیدا ہو رہے ہیں اٹک کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر صحت سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی وائر س کے خاتمے کے لیے سپرے کیے جائیں تاکہ مزید لوگو اس بیماری سے بچ سکیں اور محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :