لیموں انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے،حکیم نسیم احمد امرتسری

پیر 12 اکتوبر 2015 12:53

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)علاج با لغذا کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لیموں انسانی جسم سے ناصرف فاسد زہریلے مواد نکالتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے جسم کے مدافعتی نظام کو بھی تقویت ملتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز طبیب حکیم نسیم احمد امرتسری نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیموں نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے اور یہ مچھروں کا بھی دشمن ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیموں کوکاٹ کر اس کے آدھے حصے میں لونگ رکھ دینے سے مچھر کمرے سے غائب ہو جائیں گے۔علاوہ ازیں لیموں سیب کو بھی تازہ رکھتا ہے اور کٹے ہوئے سیب پر چند قطرے لیموں سیب کو بھی تازہ رکھتا ہے اور سیب کا رنگ براؤن نہیں ہوتا۔