راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم پرسوں سے شروع ہو گی

پیر 12 اکتوبر 2015 13:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) ضلع راولپنڈی میں کل 14 اکتوبر سے 9 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گی ۔اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم 132762 بچوں کو ضلع بھر میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آفیسر ساجد ظفر وال کا کہنا ہے کہ معاشرے میں پولیو کے کیسز خاتمہ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ 447 پولیو ٹیمیں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران کوریج کو مضبوط بنانے کے لئے خصوصی اقدامات بھی کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد اور مہم میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔