سگریٹ نوشی سرطان کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے،ڈاکٹر فائزہ محمود

منگل 13 اکتوبر 2015 12:06

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سرطان پھیلنے کی ایک بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرطان سے مرنے والے افراد کا20 فیصد اسی وجہ سے اس کا شکار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ممتاز و معروف لیڈی ڈاکٹر فائزہ محمود نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال 2012ء میں دنیا بھر سے سرطان جیسے موذی مرض کے 14ملین افراد اس بیماری کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ دو دہائیوں تک دنیا بھر میں سرطان کے نئے مریضوں کی تعداد میں سات فیصد اضافہ ہو جائے گا جبکہ ان مریضوں میں سے 60فیصد کاتعلق افریقہ ،ایشیا اور وسطی و جنوبی امریکہ سے ہوگا۔