لائف خیبر پختونخوا اور الشفا ء ٹرسٹ کے زیر انتظام زیدہ میں آ ئی کیمپ کا انعقاد

منگل 13 اکتوبر 2015 12:47

صوابی۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء )لائف خیبر پختونخوا اور الشفا ء ٹرسٹ کے زیر انتظام ٹی ایم اے زیدہ میں ایک روزہ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں سینکڑوں مریض مستفید ہوئے۔ کیمپ کی نگرانی ارسلان خان اور الشفاء ٹرسٹ کے وسیم احمد نے کی۔ کیمپ میں لائف کے صوبائی سٹاف پریس سیکرٹری فہیم اکبر ، آفس سیکرٹری احتشام الحق ، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز نے کی۔