کوئٹہ میں کانگو وائرس کنٹرول سے باہر،مختلف اسپتالوں میں 20 نئے مریض داخل ایک دم توڑ گیا

منگل 13 اکتوبر 2015 13:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کوئٹہ میں کانگو وائرس کنٹرول سے باہر ہو گیا مختلف اسپتالوں میں 20 نئے مریض داخل ایک دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ میں کانگو وائرس کے 20 نئے مریض داخل ہوئے جن میں سے آصف نامی مریض دم توڑ گیا اور 7 مریضوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں 150 کے قریب مریض داخل ہوئے۔ لوگوں کو چاہئے مختلف احتیاطی تدابیر اپنانے سے کانگو وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔