کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور متاثرہ چل بسا ‘ متاثرہ افراد کی تعداد 17ہوگئی

منگل 13 اکتوبر 2015 16:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور متاثرہ چل بسا ، بلوچستان میں گانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس سے متاثر ہونے والے 3 مریض زیر علاج ہیں۔زیر علاج مریضوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے ‘ کانگو وائرس سے اب تک 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 4 کا تعلق کوئٹہ اور ایک کا افغانستان سے ہے۔2015 ء میں اب تک کانگو وائرس کی وجہ سے 17 افراد متاثر ہوئے ہیں ، دوسری جانب 50 لاکھ روپے فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ۔