سوات میں ڈینگی بے قابو ہوگیا

بدھ 14 اکتوبر 2015 12:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)سوات میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ،کا لام کا رہائشی پشاور ایل ار ایچ میں ڈینگی سے جاں بحق ،متاثر ہ افراد کی تعداد 23تک پہنچ گئی۔سوات میں کالام کے علاقے شہو کا رہائشی 18 سالہ شیر زمین مبینہ طور پر ڈینگی سے پشاور ایل آر ایچ میں دم توڑ گیا تاہم محکمہ صحت سوات نے ڈینگی سے شیر زمین کے ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

(جاری ہے)

ادھر ڈینگی سیل سوا ت کے ترجمان نے سوات میں اب تک ڈینگی سے 22افرا دکے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے اور اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں صرف دو متاثرہ افراد زیر علاج ہیں جبکہ بیس متاثرہ افراد کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔سوات میں 2013کے دوران 75افرا د جاں بحق اور20 ہزار سے زائد متاثر ہوئے تھے جبکہ دوہزار چودہ کے ووران ڈینگی سے ساڑھے تین سو کے قریب افرا د متاثر ہوئے تھے۔