صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع کی حساس یونین کونسلوں میں سہ روزہ خصوصی پولیو مہم شروع

بدھ 14 اکتوبر 2015 13:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع کی حساس یونین کونسلوں میں سہ روزہ خصوصی پولیو مہم شروع ہو گئی ۔ محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام لاہور ، چکوال ، اٹک ، میانوالی اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کی حساس یونین کونسلوں میں پولیو مہم 16اکتوبر سے جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

تین روزہ پولیو مہم لاہور شہر کے چھ ٹا ؤنز کی74حساس یونین کونسلز میں چلائی جا رہی ہے جن میں داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن ، سمن آباد ٹاؤن کی تمام یونین کونسلز جبکہ علا مہ اقبال ٹا ؤن،گلبرگ ٹا ؤن اور عزیز بھٹی ٹا ؤن کی چند حساس یو نین کونسلز شامل ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے1919پو لیو کی ٹیمیں تین روزہ پو لیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں ۔تین روزہ پولیو مہم میں05 لا کھ97ہزار5سو44 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور کسی وجہ سے رہ جا نے والے بچوں کے لیے دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :