ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم میں بھی تیزی لائی جائے‘چوہدری سرفراز احمد گجر

بدھ 14 اکتوبر 2015 13:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی ہدایت ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا چوہدری سرفراز احمد گجر نے بھلوال کے سرکاری کالجوں کا اچانک دورہ کیا جہاں پرصفائی کے بہترین انتظامات تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے ڈینگی کے حوالے سے طلبہ کی آگاہی بارے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو حاضر پاکر اظہار اطمینان کیا اور سربراہان ادارہ کو شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم میں بھی تیزی لائی جائے۔