لاہورمیں3روزہ انسدادپولیو مہم کاآغاز،74یونین کونسلز حساس قرار

بدھ 14 اکتوبر 2015 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)لاہورمیں3روزہ انسدادپولیو مہم کاآغازکر دیا گیا ،اس دوران74یونین کونسلز کوحساس قراردے دیا گیاہے،پولیو مہم 14سے16اکتوبرتک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم میں 1919ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،اس مہم میں5لاکھ97ہزار544بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس مہم کے دوران انتظامیہ کی جانب سے انسدادپولیومہم کے حوالے سے 74یونین کونسلز کوحساس قراردیاگیاہے۔