چکوال ، 6 سالہ بچے میں پولیو وائرس کا انوکھا کیس سامنے آ گیا

بدھ 14 اکتوبر 2015 16:22

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) چکوال میں 6 سالہ بچے میں پولیو وائرس کا انوکھا کیس سامنے آ گیا دنیا بھر میں طبی ماہرین حیران ۔ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے باوجود بچہ بظاہر جسمانی معذوری سے محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چکوال کے ایک نواحی گاؤں میں فرحان نامی 6 سالہ بچہ چند روز قبل بخار میں مبتلا ہوا جس کے علاج کی غرض سے فرحان کا والد ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں لے گیا جہاں پر بچہ کا ٹیسٹ لیا گیا ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ۔

ڈی ایچ کیو چکوال ہسپتال ڈاکٹر اقبال کے مطابق پاکستان میں پولیو ویکسین بچوں میں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے پولیو وائر س انسانی جسم میں مختلف بیماریو کا باعث بنتے ہیں بظاہر فرحان میں موجود پولیو وائرس کا پنجاب میں سال کا پہلا کیس سامنے آیا ہے دنیا بھر کے طبی ماہرین فرحان میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باوجود معذوری سے بچانے پر حیران ہیں دنیا بھر سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف سمیت مختلف طبی ماہرین فرحان کو دیکھنے چکوال آ رہے ہیں ۔