راولپنڈی: گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 97 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

جمعرات 15 اکتوبر 2015 11:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) را ولپنڈی میں انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مذید 97 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جنہیں راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 697 ہو گئی ہے جبکہ اب تک ڈینگی وائرس سے متاثرہ 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔