کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں،طبی ماہرین

جمعرات 15 اکتوبر 2015 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء)طبی ماہرین نے کہاہے کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جس کی روک تھام کے لئے والدین کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ناظم آبادکے ڈاکٹر وحید نے کہاکہ رات کے سردی اور دن کے وقت گرمی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں اضافہ ہورہاہے جس سے بچنے کے لئے والدین کوچاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو معیاری خوراک کھلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو موسم کی تبدیلی کی مناسب سے بہتر اور صحت مند خوراک کھلانے کے بجائے غیر معیاری۔پاپڑ اور دیگر اشیاء کھلاتے ہیں جس کی وجہ سے سے مختلف بیمایوں کا شکار ہورہے ہیں۔اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف زمان نے کہاکہ اسپتال میں شہر کے مختلف ٹاؤن سے مریض رپورٹ ہوتے ہیں جن کو علاج و معالجہ کی تمام سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ان کا کہناتھاکہ اسپتال میں روزانہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر مریض رپورٹ ہورہے ہیں جن کی تشخیص اور علاج کے بعد مفت علاج کیا جاتاہے۔