پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا ، اب تک صوبہ بھر میں 3ہزار سے زائد ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد4ہو گئی

جمعہ 16 اکتوبر 2015 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا ، اب تک صوبہ بھر میں 3ہزار سے زائد ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد4ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

روالپنڈی کہ جہاں پر دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اسی طرح ملتان میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیا ، ضلع کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں 273 مریضوں کو داخل کیا گیا جن میں سے128 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

شہر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس میں مبتلا 128 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جن میں سے 122 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ4 مریض مظفرگڑھ اور ایک ایک مریض خانیوال اور ڈیرہ غازی خان سے ہے۔نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے شبے میں 31 مریض داخل کیے گئے جن میں سے 29 مریضوں کو مختلف وارڈز جبکہ 2کو ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔