موسم کی تبدیلی کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور میں بخار کا وباء پھیل گیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 13:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)موسم کی تبدیلی کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور میں بخار کا وباء پھیل گیا ہے اور درجنوں شہریوں کو بخار ، زکام ، سینے کی تکلیف پیدا ہو گئی ہے پشاور میں بارش ہونے کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے اور رات کو شہریوں کی جانب سے کمبل کے استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دن کے اوقات کار میں واسکٹ کا استعمال شروع ہو گیا ہے ۔

موسم کی تبدیلی کے باعث درجنوں شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ نزلہ ، زکام ، بخار کے باعث درجنوں مریض ڈاکٹروں کے کلینکوں میں نظر آ رہے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بھی مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے ۔ موسم کی تبدیلی کے باعث گرم ملبوسات اور گرم اشیائے خوردونوش کی فروخت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ گرم کپڑوں کی خریداری بھی شروع ہو گئی ہے ۔