پنجاب میں ڈینگی وائرس بے قابو ہونے لگامزید 73 نئے کیسز رپورٹ ،تعداد 19سو سے تجاوز کر گئی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)پنجاب میں ڈینگی وائرس بے قابو ہونے لگا ،24گھنٹوں میں مزید 73 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19سو سے تجاوز کر گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کرتا جارہا ہے جبکہ ملتان اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کی وبا ء وبائی صورت اختیار کرچکی ہے جس کے باعث دونوں اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں ہسپتالوں میں مریضوں کوبیڈز اور ادویات کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 53اور ملتان میں مزید 18کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اب تک روالپنڈی میں مریضوں کی تعداد 1623 ، ملتان میں 146اور لاہور میں 19تک پہنچ چکی ہے۔جبکہ صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1ہزار 958ہوگئی ہے۔