وزن کم کرنے کی دھن عائشہ ٹاکیہ نے جم جوائن کرلیا

جمعہ 14 دسمبر 2007 12:52

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 14. دسمبر2007)بڑھتے ہوئے وزن سے گھبراکر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے بھی جم جوائن کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق آج کل عائشہ ٹاکیہ بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے کافی پریشان نظر آرہی ہیں اور بڑھتاہوا وزن ان کی خوب صورتی کوبھی متاثر کررہاہے جس کی وجہ سے انہوں نے ورزش شروع کردی ہے اور باقاعدہ ایک جم جو ائن کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میں کچھ لا پرواہ ہو گئی تھی لیکن اب صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں سنجیدہ ہو گئی ہوں ۔ عائشہ ٹاکیہ نے کہا کہ آنے والا وقت میرا ہے اورمیں صرف معیاری فلموں میں ہی کام کرونگی میرا نظریہ ہے کہ کام چاہے کم ہولیکن معیاری ہوناچاہیے۔