راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال مزید خراب ہونے لگی ‘ 2000 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پیر 19 اکتوبر 2015 14:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء)راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال مزید خراب ہونے لگی ‘ 2000 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ‘راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں نے لاہور سے خصوصی ٹیمیں بھجوانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں لائے دو ہزار مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

ڈینگی وارڈز میں جگہ ختم ہو گئی ‘ ہولی فیملی کی ایک نرس بھی ڈینگی کا شکار ہو گئی ۔الائیڈ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ ڈینگی کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت لاہور سے خصوصی ٹیمیں راولپنڈی بھیجے۔ رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ آٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔