راولپنڈی ، مزید 90 افراد ڈینگی کا شکار ، مجموعی تعداد 2150 تک جا پہنچی

منگل 20 اکتوبر 2015 12:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری ، مزید نوے افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے ، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2150 تک جا پہنچی ، ڈینگی وارڈز میں گنجائش کم پڑ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید نوے افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو ہزار ایک سو پچاس تک پہنچ گئی جن میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ۔

مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے سے ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈز میں گنجائش کم پڑ گئی۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی توجہ ڈینگی مریضوں پر ہونے کے باعث ہسپتالوں میں آنے والے دیگر مریض مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ جن یونین کونسلز میں ڈینگی لاورا موجود ہے وہاں پر دن میں دو بار سپرے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :