دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی ہڈیوں کا عالمی دن منایا گیا

منگل 20 اکتوبر 2015 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی ہڈیوں کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس دن کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رائیونڈ دوڑ پر واقع شریف میڈیکل کیمپس میں ہڈیوں کا فری طبی کیمپ لگایا گیا اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں کیمپ کے شرکاء کو ہڈیوں کی بیماریوں سے متعلق آگاہی دی گئی اور شرکاء کو بتایا گیا کہ مضبوط ہڈیوں کے لیے کھانے پینے کی ان اشیاء کا زیادہ استعمال کیا جائے جن میں وٹامنز اور پروٹین پاٹی جائے۔ کیمپ میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان میں نوجوانوں میں ہڈیوں کی بیماریوں زیادہ پھیل رہی ہیں سافٹ ڈرنکس سمیت فاسٹ فوڈ سے پرہیز کیا جائے۔