اداکار عامر خان نے فلم ”تارے زمین پر “کی ریلیز کی ٹینشن میں سگریٹ نوشی شروع کر دی

ہفتہ 15 دسمبر 2007 14:58

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 14. دسمبر2007 ) اداکار عامر خان نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم ”تارے زمین پر “کی ریلیز جو 21دسمبر کو ہو رہی ہے کی ٹینشن میں سگریٹ پینا شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ عامر خان نے 24سال کی عمر تک کبھی تمباکو نوشی نہیں کی تھی لیکن ”دل ہے کہ مانتا نہیں “اور ”آنتک“جیسی فلموں میں ان کے کرداروں کو سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا اور شوٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے تمباکو نوشی کرنا شروع کر دیا تھا ۔

10سال کی کوشش کے بعد وہ اس عادت سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہو گئے تھے جو اب انہیں پھر بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم ”تارے زمین پر “کی ٹینشن کی وجہ سے پڑ گئی ہے ۔ فلمی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ عامر خان اب تک تم دوسروں کے کندھوں پر رکھ کر بندوق چلاتے آرہے تھے لیکن خود ڈائریکٹر بنتے ہی آپ کو زمین پر آخر کار تارے نظر آرہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :