سوات ‘ ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ‘مجموعی طور پر 28افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی

منگل 20 اکتوبر 2015 14:23

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء)سوات میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ‘مجموعی طور پر 28افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سوات میں ڈینگی سیل کے انچارج ڈاکٹر روشن کے مطابق 28افراد میں سے کچھ ایس مریض بھی شامل ہیں جن کا تعلق ملک کے دیگر شہروں سے ہے جو علاج کیلئے یہاں داخل کرائے گئے ہیں۔ سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں تین مریض زیر علاج ہیں ‘ زیادہ تر مریضوں کوصحت یابی کے بعد فارغ کردیا گیا ۔