ملتان ، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضہ ہسپتال میں دم توڑ گئی

جمعرات 22 اکتوبر 2015 11:54

راولپنڈی/ ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) ملتان میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک مریضہ ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ ملتان میں رواں سال اس مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد دو اور ملک بھر میں دو درجن کے قریب ہو گئی ۔ راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 2360 ہے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ملتان کے نشتر ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 25 سالہ نشاط بی بی دوران علاج دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

مریضہ نشاط بی بی مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان کی رہائشی تھی جس کو چند روز قبل نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جبکہ مجموعی طور پر ملتان میں ڈینگی وارئس سے متاثرہ افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس سے متاثرہ 7 مریضوں کو نشتر ہسپتال لایا گیا اور ملتان میں مجموعی طور پر رواں سال ڈینگی وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ادھر راولپنڈی میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 2360 تک پہنچ گئی جو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ راولپنڈی میں اب تک 9 افراد اس مرض کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں اور کراچی میں 6 اور خیبرپختونخوا میں بھی اب تک 5 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اس طرح سے مجموعی طور پر ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2 درجن کے قریب پہنچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :