ملتان میں مزید 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

جمعہ 23 اکتوبر 2015 16:05

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا اور راولپنڈی کے بعد ملتان میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں اور مزید 11 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ملتان میں مزید 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد شہر بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 ہوگئی جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور راولپنڈی کی مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریجوں کی تعداد 1900سے تجاوز کرگئی ۔