پاکستان میں برڈ فلو وائرس کے انسانوں میں منتقلی کی تحقیقات کےلئے عالمی ادارہ صحت کی تین رکنی ٹیم ایبٹ آباد روانہ

منگل 18 دسمبر 2007 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2007ء) پاکستان میں برڈ فلو کے حالیہ کیسز کی تحقیقات کے لئے آنے والی عالمی ادارہ صحت کی ٹیم ایبٹ آباد میں متاثرہ مقامات کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق تین ماہرین پر مشتمل یہ ٹیم ایبٹ آباد میں برڈ فلو سے بچاؤ کیلئے تحقیق اور اقدامات کے حوالے سے تحقیق اور اس کے تدارک کے سلسلے میں پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کرے گی۔

۔ دوسری طرف برڈ فلو کے حوالے سے اسلام آباد میں سیکرٹری وزارت صحت خوشنود لاشاری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ جس میں وزارت خوراک و زراعت ، وزارت صحت صوبہ سرحد کئے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک میں بڑد فلو کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :