دنیا بھر سے پچیس لاکھ سے زائد عازمین آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرر ہے ہیں ،مسجد نمر ہ میں مفتی اعظم سعودی عرب خطبہ دیں گے

منگل 18 دسمبر 2007 11:43

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2007ء) دنیا بھر سے آئے ہوئے پچیس لاکھ سے زائدعازمین آج حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے لئے عرفات جارہے ہیں جبکہ مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ ال الشیخ مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیں گے ۔ عرفات میں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

حجاج کرام میدان عرفات میں ہی جبل رحمت پر جا کر دعائیں مانگیں گے جہاں رسالت مآب ﷺ نے حجتہ الوداع کا آخری خطبہ ارشاد فرمایا تھا- حجاج غروب آفتاب کے بعد نماز مغرب ادا کئے بغیر ہی مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں مغرب اور عشاءکی نمازیں اکٹھی ادا کی جائیں گی اور وہ رات کھلے آسمان تلے بسر کریں گے ۔

حجاج کرام کل صبح نماز فجر کے بعد واپس منٰی روانہ ہو جائیں گے۔ شیطان کومارنے کے لئے کنکریاں بھی مزدلفہ سے ہی چنی جائیں گی۔میدان عرفات میں حاجیوں کی سہولت کے لئے سعودی حکومت کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں-

متعلقہ عنوان :