2007ء میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد سرطان میں مبتلا ہوئے‘امریکن کینسر سوسائٹی کی رپورٹ

منگل 18 دسمبر 2007 12:10

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 18. دسمبر2007 )امیریکن کینسر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس سال دنیا بھر میں کینسر کے ایک کروڑ 20 لاکھ نئے مریضوں تشخیص ہوئے ہیں جب کہ اس بیماری سے 75 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز جاری ایک رپورٹ میں ادارے نے کہاکہ کینسر کے نئے مریضوں میں سے نصف سے زیادہ ترقی پذیر ملکوں میں ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں سے دو تہائی افراد بھی انہی ملکوں میں تھے۔

(جاری ہے)

کینسر کے بارے میں حقائق اور اعداد و شمار اکٹھی کرنے والے تنظیم گلوبل کینسر فیکٹس اینڈ فیگرز کی دنیا بھر میں کینسر کے اعداد و شمار کے بارے میں یہ پہلی رپورٹ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں میں مردوں میں بیماری کی سب سے زیادہ عام اقسام پروسٹیٹ، پھیپھڑوں اور مقعد کے کینسر ہیں اور خواتین میں چھاتی ، مقعد اور پھیپھڑوں کے کینسر سب سے زیادہ عام اقسام ہیں۔ رپورٹ کیمطابق ترقی پذیر ملکوں میں پھیپھڑے ، معدے اور جگر کا سرطان مردوں میں جب کہ عورتوں میں چھاتی ، رحم اور معدے کا کینسر سب سے زیادہ عام ہے۔