مردان میں ڈینگی سے بچاؤ اور صفائی مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام

پیر 26 اکتوبر 2015 13:03

مردان۔26 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کیساتھ لوگوں کو بھی اپنے گلی، محلوں اور نالیوں کو صاف ر کھنے کیلئے اقدامات کرنا چاہئیے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے خصلت ہسپتال مردان کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاؤ اور صفائی مہم کے حوالے سے منعقد ہ واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

واک خصلت ہسپتال سے شروع ہو کر نہر چوک ، محب روڈ ، کچہ سڑک سے گزرتے ہوئے شگوکورونہ پر اختتام پزیر ہوئی جس میں خصلت ہسپتال کے تمام سٹاف ضلعی کونسلر یونین کونسل پار ہوتی مردان حاجی نعیم انور ادبی دوستانومرکہ مردان کے چےئرمین اکبر ہوتی ایڈوکیٹ ، مہر اندیش، پیر محمد خان، محمد عالمگیرخان، محمد طفیل خان، رضا خان ، اورعلاقے کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک میں مختلف محلوں کے صفائی گندگی نالیوں میں سپرے کی گئی اور احتیاطی تدابیر کے پوسٹر زتقسیم کیے گئے۔ ڈاکٹر محمد یوسف نے ڈینگی کی علامات سے متعلق بتایا کہ جس مریض میں تیز بخار، جسم میں شدید درد، بھوک کا نہ لگنا، آنکھوں کے پچھے شدید درد ہونا۔ پانچوں یا ساتویں دن جلد خارش اور سرخ دھبوں کا نمودار ہونا اور بار بار اُلٹی آنا جیسے علامات پائی جاتی ہیں تو وہ ڈینگی مرض کا شکار ہے تومریض کو فوری طورپر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔