مردان میں کام نیٹ کے زیر اہتمام تین روزہ پولیو ڈے منایا گیا

پیر 26 اکتوبر 2015 13:03

مردان۔26 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) پولیو سے بچاؤ اور ان کے بارے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے یونین کونسل کس کورونہ مردان میں کام نیٹ کے زیر اہتمام تین روزہ پولیو ڈے منایا گیا جس میں سکولز اور حجرہ کمیونٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی سیشن میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات ، خواتین ،علاقے کے عمائدین محکمہ صحت اور سو ل ڈسپنسری کس کورونہ کے سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تین روز ہ سیشن میں کام نیٹ مردان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر زاور حسین یونین کونسل کس کورونہ کے کیمونیکیشن آفیسر نبیلہ خان ،سید زمان ، یوسف خان نے حصہ لیااور سکول کویز مقابلوں میں حصہ لینے والوں بچوں میں شیلڈز اور سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکنشین آفیسر زاوار حسین نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس سے بندہ ساری عمر معذوری کا شکار رہتا ہے لہذا والدین کو چائیے۔ کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیوکے قطرے پلا کر معذور ہونے سے بچائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے تا کہ پاکستان پولیوسے پا ک ملک قرار دیا جائے۔