امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے لئے اٹھہتر کروڑ پچاس لاکھ ڈالر امداد کی منظور ی دیدی۔ترقیاتی مقاصد کے لئے پانچ کروڑ نوے لاکھ ڈالر اور بچوں کی صحت سے متلعق امور کے لئے تین کروڑ نوے لاکھ ڈالر مختص

بدھ 19 دسمبر 2007 12:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2007ء) امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے لئے اٹھہتر کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی امداد کی منظور ی دیدی ہے ۔واشنگٹن سے ایک نجی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق منظور کردہ امداد میں سے پانچ کروڑ نوے لاکھ ڈالر ترقیاتی مقاصد کے لئے جبکہ تین کروڑ نو لاکھ ڈالر بچوں کی صحت سے متلعق امور کے لئے فراہم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ امداد میں انسداد دہشت گردی کے لئے ایک کروڑ ڈالر ، انسداد منشیات کے لئے تین کروڑ بیس لاکھ ڈالر اور پاکستانی فوجی افسران کی امریکا میں تعلیم و تربیت کے لئے بیس لاکھ ڈالر مختص کئے گئے ہیں ۔ امریکی ایوان نمائندگان پاکستان کی فوجی امداد کے لئے تیس کروڑ ڈالر اور اقتصادی ترقی کے لئے تیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر امداد کی بھی منظوری دیں‌گے ۔ ایوان نمائندگان کی جانب سے منظور کردہ امداد سن دو ہزار تین میں صدر بش کی جانب سے پاکستان کے اعلان کردہ تین کھرب پچاس ارب ڈالر کے پیکچ کا حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :