پاکستان میں بڑڈ فلو کے وبا کی شکل اختیار کر نے کا کوئی خطرہ نہیں  تاہم محتاط رہنا ہوگا  ترجمان وزارت صحت

بدھ 19 دسمبر 2007 17:37

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 19. دسمبر2007 ) وزارت صحت کے ترجمان اور یا مقبول جان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑڈ فلو وبا کی شکل اختیار کر نے کا کوئی خطرہ نہیں ہے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے برڈ فلو وائرس سے ایک ہلاکت اور آٹھ افراد کے متاثر ہو نے کی تصدیق کی اور کہاکہ عالمی ادارہ صحت نے سرحد کے برڈ فلو سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر نے اور وہاں سے نمونے لینے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ برڈ فلو کے وبا کی شکل اختیار کر نے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں برڈ فلو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا میرے خیا ل میں ہم محفوظ ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں بہت محتاط رہنا ہوگا انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے برڈ فلو وائرس کے لیے جانے والوں نمونوں کی رپورٹ آئندہ چند دنوں میں منظر عام پر آ جائے گی واضح رہے کہ پاکستان میں صوبہ سرحد سے 23نومبر کو برڈ فلو وائرس کی انسان میں منتقلی کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے خصوصی ٹیمیں پاکستان بھیجیں جنہوں نے متاثرہ علاقوں سے برڈ فلو وائرس کے نمونے حاصل کئے ۔

متعلقہ عنوان :