چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ماہرین

منگل 27 اکتوبر 2015 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء)ماہرین کا کہناہے کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے جس سے بچنے کے لئے فوری علاج کرانے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں ہر سال چھاتی کے کینسر میں مبتلا چار سے زائد خواتین رپورٹ ہوتی ہیں جن میں سے تقریبا3سو سے زائد خواتین کا مرض پیچیدہ ہوچکا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال میں ملک بھر سے مریض رپورٹ ہوتے ہیں جن کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کا ابتدائی ٹیسٹ میموگرافی اور دیگر ایکسرے ہوتاہے جس سے تشخیص آسان ہوتی ہے لیکن دیر سے علاج کرانے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ماہرین نے کہاکہ خواتین اور لڑکیاں سینے پر گلٹی ہونے کے بعداپنے معالج اوراپنے گھر کی خواتین کو آگاہ نہیں کرتیں جس کی وجہ سے مرض بڑھتا جاتا ہے۔