حیدر آباد،ہپاٹائٹس پاک سندھ پروگرام کے تحت یپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص اور ویکسینیشن کے 56 کیمپ لگائے گئے

منگل 27 اکتوبر 2015 16:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء)وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کی طرف سے ستمبر2015ء کی جاری ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص اور ویکسینیشن کے تقریباً 56 کیمپ لگائے گئے جن میں تقریباً 20156 افراد کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جبکہ 5568 افراد کے خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ناز ایور گرین اسکول محراب پور ، نوشہروفیروز میں 240 ، کاٹھور گڈاپ ٹاؤن کراچی میں 140، گھاگھر پاٹک کراچی میں 210 ، ڈسٹرکٹ جیل شکارپور میں 46 ، کولاچی گوٹھ میہڑ دادو میں 120، گوٹھ محمد خان خشک دادو میں 450 ، پرائمری اسکول پولیس ہیڈ کوارٹر دادو میں 250 ، گوٹھ نیاز زنڑ دادو میں 350 ، ڈسٹرکٹ جیل بدین میں 35 ، جوڈیشل لاکپ کندھ کوٹ کشمور میں 18 ، تعلقہ ہسپتال تنگوانی کشمور میں 210 ، گوٹھ گوہر جمالی شہداد پور میں 458 ، گورنمنٹ ڈسپینسری ڈپارچہ خیرپور میں 2500 ، پھل نوشہروفروز میں 300 ، ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز میں 118 ، کالج نوشہروفیروز میں 40 ، بی ایچ یو پھل نوشہروفیروز میں 200 ، بختاور کالونی ٹنڈو محمد خان میں 106 ، سینٹرل جیل گھوٹکی میں 53 ، گوٹھ جموں اربانی گھوٹکی 188 ، گوٹھ میمن جی وسی مٹیاری میں 152 ، گوٹھ مومن پٹھان اڈیرولعل مٹیاری میں 102 ، آصف کالونی قاضی احمد سعید بے نظیر آباد میں 450 ، کوٹ آفتاب زرداری بے نظیر آباد میں 236 ، نیبھاؤ بھرا سکنڈ میں 542 ، آکسفورڈ اسکول سکرنڈ میں 216 ، نیو آکسفورڈ اسکول سکرنڈ میں 432 ، گوٹھ چوھڑ پتافی میں گھوٹکی میں 397 ، مسور جی وری مورو نوشہروفیروز میں 714 ،

گوٹھ حاجی طالب جونیجو ٹنڈو باگو بدین میں 50 ، جی پی ایس کولاچی ٹنڈو باگو بدین میں 80 ، جی پی ایس کوٹری محلہ ٹنڈو باگو بدین 70 ، گوٹھ لعل بخش بگھیو میں 1000 ، سید ویلفیر ہسپتال ٹنڈو الہیار میں71 ، گوٹھ علی خان لغاری ٹنڈو الہ یار میں 200 ، تعلقہ ہسپتال کھپرو میں 510 ، الزہراہ ٹیکسٹائل مل نوری آباد جامشورو میں 384 ، لو بسکٹ جامشورو میں 383 ، گوٹھ اوچار پنو عاقل میں 150 گورنمنٹ پرائمری اسکول بڈھ پنو عاقل میں 589 ، بچل شاہ میانی سکھر میں 565 ، مدرسہ ہمادیہ تعلیم السلام گھوٹکی میں 202 گورنمنٹ پرائمری میں اسکول گوٹکی میں 270 ، گورنمنٹ پرائمری اسکول ایم شریف منگریو گھوٹکی میں 200 ، گورنمنٹ پرائمری اسکول مہر الدین منگریو گھوٹکی میں 230، گورنمنٹ پرائمری اسکول عبدالکریم گدانی گھوٹکی میں 280 ، گورنمنٹ پرائمری اسکول صوف مہر گھوٹکی میں 251 ، گوٹھ ڈنو ماکو کوری گھوٹکی میں 487 ، رشید کالونی ٹنڈو آدم میں 1500 ، گوٹھ لعل خان وسان سانگھڑ میں 470 ، گورٹھ علی محمد بروہی شہداد پور سانگھڑ میں 505 ، گوٹھ رحیم راجپوت سانگھڑ میں 1300 ، انڈس ہوٹل حیدرآباد میں 150 ، باربی کیو ٹو نائٹ حیدرآباد میں 50 ، ممتاز کالونی گاڑی کھاتہ حیدرآباد میں 806 اور دیگر مقامات پر ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے، اس کے علاوہ پروگرام مینیجر ڈاکٹر عبدالخالق شیخ کی خصوصی ہدایت پر ہیپاٹائٹس سے بچاؤ و احتیاطی تدابیر کے آگاہی سیمینار بھی منعقد کیے گئے تمام کیمپس کی نگرانی متعلقہ اضلاع کے مانیٹرنگ افسران نے کی۔