پاکستان سمیت دنیا بھر میں فالج سے بچاوٴ کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

بدھ 28 اکتوبر 2015 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فالج سے بچاوٴ کا عالمی دن 29اکتوبر کومنایا جائیگا ۔فالج سے روزانہ 400افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔پاکستان میں روزانہ ایک ہزارلوگ فالج کا شکار ہوتے ہیں جس سے روزانہ 400افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پاکستان میں عورتوں کو فالج ہونے کا خدشہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے ملک میں خواتین میں فالج کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 18سالوں میں یہ شرح 28فیصد سے بڑھ کر 45فیصد ہوگئی ہے۔ پاکستان میں فالج کی بڑی وجوہات میں ہائی بلڈ پریشر، مرغن خوراک، سگریٹ نوشی اور تمباکو سے تیارکردہ مواد خصوصاً گٹکا شامل ہے۔ نمک، سگریٹ نوشی اور جامد طرز زندگی کو ترک کر کے ورزش کی عادت اپناکر فالج سے بچا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :