ڈینگی ڈیوٹی پر موجود محکمہ صحت کے افسران کو ہائی رسک یونین کونسلو ں پر خصوصی توجہ کی ہدایت

بدھ 28 اکتوبر 2015 15:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) ڈینگی ڈیوٹی پر مامور محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران ہائی رسک یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دیں جہاں ڈینگی لاروا پایا جارہا ہے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ رکھیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن رانا عبدالقیوم نے یہ بات یہاں سمن آباد ٹاؤن میں ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ٹاؤن میونسپل افسرملک امتیاز اعوان اورتمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسرہیلتھ نے اجلاس میں رپورٹ پیش کی کہ متعلقہ سٹاف نے 3 یوم کے دوران 13627 ان ڈور اور7249 آؤٹ ڈورپوائنٹس کو چیک کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے سٹاف کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 46قبرستانوں،123کباڑخانوں اور99 ٹائر شاپس کو بھی چیک کیا گیا ہے اور47 ان ڈور جگہوں اور3آؤٹ ڈور جگہوں سے لارواپایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف یونین کونسلوں میں 559جگہوں پرآئی آر ایس سپرے کیا گیا ہے اور ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی پر 2مقدمات درج کروائے گئے ہیں اور نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیڑے مار ادویات وافر مقدار میں سٹاک میں موجود ہیں اور تمام آلات چالوحالت میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :