راولپنڈ ی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا،24گھنٹوں کے دوران مزید 103کیسز سامنے آگئے

بدھ 28 اکتوبر 2015 16:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء)راولپنڈ ی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا،24گھنٹوں کے دوران مزید 103کیسز سامنے آگئے،شہر میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2900 سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شہر میں ڈینگی بے قابو ہو گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 103 ڈینگی سے متاثرہ افراد کو مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے،متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اب تک ڈینگی سے متاثر ہ افراد کی مجموعی تعداد 2900 ہو گئی ہے جبکہ اس تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔