پنجاب میں ڈینگی بے قابو ، 3 ہزار 3 سو پندرہ افراد میں وائرس کی تصدیق

جمعہ 30 اکتوبر 2015 11:19

راولپنڈی / ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ، راولپنڈی میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 131 افراد ڈینگی کا شکار جبکہ ملتان ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 314 تک جا پہنچی۔راولپنڈی کی انتظامیہ اور محکمہ صحت ڈینگی مچھر کے سامنے بے بس ہوگئے۔ قاتل مچھر نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 131 افراد کو نشانہ بنا لیا ، مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار ایک ہوگئی۔

راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے دن میں دو بار سپرے، کریک ڈاوٴن سمیت تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، ڈینگی کی صورتحال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تین ہزار ایک سو افراد قاتل مچھر کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد تین ہزار ایک سو تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی وارڈز میں جگہ ختم اور سٹاف بھی کم پڑ گیا ، ڈینگی کے شکار مریضوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں ، رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی دس افراد کی جان لے چکا ہے۔ملتان میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود سرکاری ہسپتانوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 314 تک جا پہنچی جبکہ 17سو سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد کیا گیا۔

ملتان اور گردونواح میں ڈینگی پر قانو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دینے کے باوجود بھی اس میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 304 سے بڑھ کر 314 تک جا پہنچی ہے۔شہر کے 17 سو سے زائد مختلف مقامات پر سے ڈینگی کا لاروا بھی ملا ہے جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈی سی او آفس میں ڈینگی کنٹرول سنٹر کے قیام کے ساتھ ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ بھی کی جا رہی ہیں تاکہ اس مرض سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :