سندھ میں ہیپا ٹائٹس کے علاج کے انجکشن کی عدم فراہمی، مریض پریشان

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 11:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ سندھ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت مفت ادویات حاصل کرنے والے ہزاروں مریض کی مطلوبہ انجکشن کی عدم فراہمی کی وجہ سے تشویشناک حالت ہوگئی ۔سندھ میں مذکور ہ جان لیوا مرض میں مبتلا 10 لاکھ ہیپاٹائٹس بی اور 20 لاکھ ہیپاٹائٹس سی کے مریض ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام منیجر کے مطابق گزشتہ 7 سالوں میں ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا ایک لاکھ 47ہزارکاعلاج اوربی کے 70لاکھ افراد میں ویکسی نیشن کی گئی ہیں جبکہ ایک ا نجکشن پیگ انٹر افران(پیگاسیس) کی خریداری کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے 5 ہزار 426 ہیپاٹا ئٹس سی کے مرض میں مبتلا افراد کو مذکورہ انجکشن کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان میڈیکل ریسرچ کونسل کے 2008ء میں سر وے رپو رٹ کے مطابق سندھ میں 10 لاکھ ہیپاٹائٹس بی اور 20 لاکھ ہیپاٹائٹس سی کے مریض ہیں۔

متعلقہ عنوان :