راولپنڈی میں زیر علاج 82مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 16:58

لاہور /راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء )گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 82مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد رواں برس پنجاب میں اس موذی مرض میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3ہزار 421سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 82مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 30ہولی فیملی ہسپتال، 42بے نظیربھٹوہسپتال جبکہ 10مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل ہیں، رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3ہزار421 سے بھی تجاوز کر چکی ہے ۔ جبکہ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 8مریض دم توڑ چکے ہیں۔