راولپنڈی،چوبیس گھنٹے میں ایک سو چوبیس افراد میں ڈینگی کی تشخیص

پیر 2 نومبر 2015 11:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء ) راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے دعوے دھرے رہ گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو چوبیس افراد قاتل مچھر کا شکار ہو گئے ، مریضوں کی مجموعی تعداد ساڑھے تین ہزار تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں دن میں دو بار سپرے کریک ڈاوٴن سمیت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تمام اقدامات ڈینگی وائرس کی صورتحال میں بہتری نہ لا سکی۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک سو چوبیس افراد ڈینگی کا شکارہو گئے۔ رواں برس ڈینگی متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ساڑھے تین ہزار تک پہنچ چکی ہے جن میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ رواں برس قاتل مچھر دس افراد کی جان لے چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :