رو ٹری انٹر نیشنل نے پو لیو کے خا تمہ کیلئے چندہ مہم میں دو لا کھ پچاس ہزار ڈالرز جمع کر لئے

رقم ملک بھر میں انسداد پولیو مہم میں استعمال ہو گی

پیر 2 نومبر 2015 15:31

اسلام آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء) رو ٹری انٹر نیشنل نے پا کستان میں پو لیو کے خا تمہ کیلئے جا ری چندہ مہم میں دو لا کھ پچاس ہزار ڈالرز جمع کر لیئے، رقم ملک بھر میں انسداد پو لیو کیلئے استعمال ہو گی۔گز شتہ روز پا کستان میں انسداد پو لیو کے حوالے سے چندہ جمع کر نے کی تقر یب اسلام آ باد میں منعقد ہو ئی جس میں روٹری انٹر نیشنل کی "پو لیو مکاؤمہم"کی سفیر آسٹر یلین نژاد سو زین ری اور بر طا نوی فنڈ ڈونر ٹونی ملہو ترا نے شر کت کی۔

تقر یب میں روٹری انٹر نیشنل کے ارا کین نے انسداد پو لیو مہم کیلئے دل کھو ل کر فنڈز عطیہ کر نے کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطا بق روٹری انٹر نیشنل گز شتہ 20ما ہ سے جا ری انسداد پو لیو مہم میں 2لا کھ 50ہزار ڈالرز جمع کر نے میں کا میاب ہوا ہے جبکہ گز شتہ روز منعقد ہو نے والی تقر یب میں شر کاء کی جا نب سے دس ہزار ڈالرز عطیات کا اعلان کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر سو زین ری نے کہا کہ عا لمی برادری پا کستان میں پو لیو کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،انہیں امید ہے کہ پا کستانی قوم اس مر ض سے جلد چھٹکارہ حا صل کر لے گی جس کا جشن بھی منا یا جا ئیگا۔

انہوں نے کہا کہ روٹری کے زیر اہتمام دنیا بھر میں انسدا د پو لیو مہم میں 4لا کھ ڈالرز جمع کیئے ہیں جس سے انسداد پو لیو میں یقینا کا میا بھی حاصل ہو گی۔انہوں نے بل گیٹس اینڈ ملینڈا فا ؤ نڈ یشن کی جا نب سے دنیا بھر میں خصو صا پا کستان میں پو لیو کے خا تمہ کیلئے کی جا نے والی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :