محکمہ صحت کہوٹہ کی غفلت، یونین کونسل مٹور میں ڈینگی کے مریض سامنے آگئے، تعداد 5 ہوگئی

منگل 3 نومبر 2015 16:52

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء )محکمہ صحت کہوٹہ کی غفلت تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور میں ڈینگی کے مزید مریض سامنے آ گئے۔ مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر5 ہو گئی۔ تحصیل کہوٹہ میں سپرے نہ ہونے پر اہلیان علاقہ مٹور ، نرڑ، کہوٹہ شہر اربن شمالی I، میونسپل کمیٹی اربن جنوبی II اور دیگر دیہاتوں کے عوام سراپاء احتجاج بن گئے۔

راجہ اشیاق احمدامیدوار وار برائے چیئر مین یوسی مٹور،وائس چیئر مین راجہ شیر بہادر،سابق ممبر ڈسٹرکٹ ضلع راولپنڈی حاجی منیر احمد،راجہ بلال آف مٹور ،انسپکٹر(ر)اجہ اعجاز، راجہ جاوید عرف پاپا مارکیٹی اور دیگر شہریوں کا محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ناقص کارکردگی اور سپرے نہ کرنے پر شدید احتجاج۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور میں ڈینگی کا شکار ہونے والے 26سالہ حسیب ولد امجد حسین اور راجہ مدثر کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ قبل ازیں چند ہفتے قبل یونین کونسل نرڑ میں اور یونین کونسل اربن شمالیIکہوٹہ شہر سے ایک ایک مریض ڈینگی کا شکار نکلا ہے۔ ڈینگی کی وباء اچانک بڑھنے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔راجہ اشیاق احمدامیدوار وار برائے چیئر مین یوسی مٹور،وائس چیئر مین راجہ شیر بہادر،سابق ممبر ڈسٹرکٹ ضلع راولپنڈی حاجی منیر احمد،راجہ بلال آف مٹور ،انسپکٹر(ر)اجہ اعجاز، راجہ جاوید عرف پاپا مارکیٹی اور دیگر شہریوں نے محکمہ ہیلتھ کی نااہلی اور عدم دلچسپی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ نے صرف چند گھروں کے باہر سپرے کر کے سب اچھا ہے کہ رپورٹ دے دی ہے۔

جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے یونین کونسل مٹور، نرڑ، میونسپل کمیٹی کہوٹہ سمیت علاقہ بھر میں فوری طور پر سپرے کا مطالبہ کیا ہے۔