ملتان میں ڈینگی بے قابو ، مریضوں کی تعداد 349 ہوگئی

بدھ 4 نومبر 2015 12:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4 نومبر۔2015ء) ملتان میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 349 تک جا پہنچی جبکہ 18سو سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان اور گرد و نواح میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دینے کے باوجود بھی اس میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 347 سے بڑھ کر 349 تک جا پہنچی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے جبکہ شہر کے 18 سو سے زائد مختلف مقامات پر سے ڈینگی کا لاروا بھی ملا ہے جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔