ملتان میں ڈینگی کے حملے جاری‘متاثرین کی تعداد349ہوگئی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 نومبر 2015 15:07

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔4 نومبر۔2015ء) ملتان میں ڈینگی کے حملے کم نہ ہوسکے‘متاثریں کی تعداد 349ہوگئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے 18سو مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔شہر اور گرد ونواح میں مرض پر قابو پانے کی تمام کوششیں بے سود نظرآتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈینگی میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں کا رخ کرنے والوں کی تعداد 349ہوچکی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے18سو مقامات پر چھاپے مار کرلاروا برآمد کرلیا ہے۔ محکمہ صحت نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں حکومت اور ضلعی اداروں کاساتھ دیں۔گھروں میں کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں‘پانی برتنوں کو ڈھانپ کے رکھیں ‘گھروں ‘دکانوں میں سپرے کروائیں۔

متعلقہ عنوان :